بہاولپور میں زائرین سے بھری بس نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولپور کے علاقے ہیڈراجکاں کے مقام پر پیش آیا، زائرین سے بھری بس قصور سے سیہون شریف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار