ایشیا اردو

زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔بائیو ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تحقیق کا عمل ضروری ہے جس کیلئے ایسی بین مزید الاقوامی کانفرنس منعقد کرائی جائیں تاکہ زرعی سائنسدان ایک دوسرے کی تحقیق سے استفادہ حاصل کر سکیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور میں سینٹر آف ایکسئلنس اینڈ مالیکیولر بیالوجی پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ سینٹر آف ایکسئلنس اینڈ مالیکیولر بیالوجی کے سائنسدانوں کو کپاس کی اقسام سی کے سی 3- متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کرے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کو زرعی معیشت میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ مجھے بیحد خوشی ہے کہ ادارہ ہذٰا کے سائنسدانوں کی محنت سیکپاس کی اس نئی قسم کے ٹرائل کے نتائج اچھے برآمد ہوئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے سائنسدان درست سمت میں کام کر رہے ہیں۔ وزیر زراعت نے کہا کہ یہ نہایت خو ش آئند ہے کہ اس ادارہ میں 75پی ایچ ڈی طلبہ و طالبات اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ وقت کے تقاضوں سے تبدیل ہوتے ہوئے جدید سائنسی تحقیق اوہنرمندی سے ہم آہنگ ایک مکمل شعبہ زندگی بن چکا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ زرعی ترقی میں یونیورسٹیوں کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے کیونکہ یہاں کی جدید تحقیق کے نتائج جب کاشتکاروں تک پہنچتے ہیں توزرعی ترقی کا ایک نیا باب روشن ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکاروں کی محنت کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کی پیداوار2 کروڑ9 لاکھ میٹرک ٹن، دھان کی پیداوار53 لاکھ ٹن حاصل ہوئی اور اس کے علاوہ دیگر5 فصلوں (مکئی،کماد،آلو،مونگ اور تل) کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کپاس کی پیداوار51 لاکھ68 ہزار ہوئی جو گزشتہ سال سے2.5فیصد زیادہ رہی۔اسی طرح دھان کی پیداوار57 لاکھ66 ہزار ٹن رہی جوگزشتہ سال سے8.8 فیصد زیادہ رہی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کانفرنس کے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا اور پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر احمد علی شاہد صاحب ڈائریکٹر CEMB نے دونوں وزرائے کرام اور کانفرنس میں شریک ترکی،ایران،جرمنی اور ملائشیا سے شریک بین الاقوامی سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار