سابق برطانوی فوجی نے اپنی پیٹھ پر فریج رکھ کر 3 چوٹیاں سر کرنے کا چیلنج پورا کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسٹیفورڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل کوپلینڈ نے انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کی تین بلند ترین چوٹیوں کو صرف 24 گھنٹوں میں سر کر کے خیراتی ادارے کیلئے رقم جمع کی۔
اپنی اس شاندار کامیابی کے بعد مائیکل کوپلینڈ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج پہاڑ سر کرنے کیلئے مقررہ وقت تھا اور مشن کامیاب بنانے کیلئے آخری گھنٹے تک بہت تیز دوڑنا پڑا۔
کوپ لینڈ کے مطابق فریج کا مقصد دماغی صحت کے مسائل کے بوجھ کی وضاحت کرنا ہے، انہوں نے ذہنی صحت کے خیراتی ادارے ’مائنڈ‘ کے لئے ہزاروں ڈالرز جمع کئے ہیں۔
بھاری بھر کم فریج کو پیٹھ پر لاد کر چوٹیاں سر کرنے کا تجربہ بیان کرنے والے کوپ لینڈ کے مطابق، ’ایسا کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی، چوٹیاں سر کرنے کے دوران موسلادھار بارش کے علاوہ 30 سے 40 میل فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی تھیں اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی مجھے پیچھے کو دھکیل رہا ہے‘۔
انھوں نے سکاٹ لینڈ میں بین نیویس پر چڑھتے ہوئے برف پر بھی قابو پا لیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ دیگر چوٹیوں، لیک ڈسٹرکٹ میں اسکافیل پائیک اور گوینڈ میں سنوڈن کے درمیان دوڑ نے سب سے بڑے مسائل پیدا کئے۔
کوپ لینڈ کا کہنا تھا کہ ’ہم سنوڈن کی چوٹی پر پہنچے اور ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس واپس جانے کے لئے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت ہے،‘ یہ بہت ڈرامائی تھا، ہمیں اسے وقت پر پہنچنے کے لئے آخری گھنٹے تک دوڑنا پڑا، ’میں اپنی پیٹھ پر فریج رکھ کر دوڑ رہا تھا، یہ میری پیٹھ سے ٹکرا رہا تھا اور یہ بہت تکلیف دہ تھا، لیکن میں اسے ختم نہیں کر سکا۔‘
مائیکل کوپ لینڈ نے سکاٹ لینڈ میں بین نیوس چوٹی، انگلینڈ کی اسکافیل پائیک اورویلز کی سنوڈن پہاڑ کی چوٹیاں سر کیں، فریج پیٹھ پر رکھ کر دوڑنے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مائیکل نے بتایا کہ یہ بہت ڈرامائی تھا، انہوں نے اس تجربے سے قبل ٹریننگ بھی حاصل کی تھی۔
اس کارنامے سے کوپ لینڈ نے 7 ہزار پاؤنڈ (8 ہزار 781 ڈالرز) سے زائد جمع کئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار