ایشیا اردو

 سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ملک بھر کے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے بیج کا اگاؤ معلوم کرنے کے لئے مفت لیباٹری کی سہولت موجود ہے جس سے تمام کپاس کے کاشتکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ادارہ ہذا نے یہ سہولت گزشتہ3سالوں سے شروع کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے مفت لیباٹری ٹیسٹ کے طریقہ بارے  بتایا کہ چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکار ادارہ ہذا کے دفتری ایڈریس " ڈائریکٹر،سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پرانا شجاع آباد روڈ ملتان "کے نام پر100گرام بیج بذریعہ کوریئر بھیجیں تو بیج کا پیکٹ وصول ہونے کے5دن بعد کپاس کے کاشتکار کے فرام کردہ موبائل نمبر پر ہی بیج ٹیسٹ کا رزلٹ بتا دیا جائے گا اور بیج کا پیکٹ بھیجنے والے کاشتکار کے ڈاک کے اخراجات بھی ادارہ ہذا کے ذمہ ہوں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ سی سی آر آئی ملتان کسانوں کی رہنمائی وتربیت اور انہیں ہر ممکن سہولیات فرام کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان کی بیج کی جرمینیشن کی مفت لیباٹری ٹیسٹ کی سہولت فرام کرنے سے ملک بھر کے کپاس کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر  دوڑ گئی ہے اور کپاس کے کاشتکاروں نے اپنے اپنے انداز سے سی سی آر آئی کے اس اقدام کو کافی سرا ہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار