ایشیا اردو

 ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار