ایشیا اردو

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 432 ہے۔ ملک میں 13 لاکھ چار ہزار 58 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،12 لاکھ 58 ہزار 657 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار 572 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ ایک چھ ریکارڈ کی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار