ایشیا اردو
چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، سندھ میں 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، بلوچستان میں 33 ہزار 941، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 کیسز رپورٹ ہوئے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار