ایشیا اردو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم ، صحت کےحکام سے مل کر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے۔
این سی او سی کے مطابق 12 سال سے زائدعمرکے طلبا کو ویکسین لگانے کی مہم چلائی جائے، ‏اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں 2 ہفتوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں ۔
این سی او سی کے مطابق ٹیسٹنگ کا مقصد ان شہروں کے طلبا کا کورونا سے بچاؤ اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا ، ڈیٹا سے ویکسینیشن لیولز اور انفیکشن ریٹ کا تعلق سامنے آیا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن اور کورونا کے پھیلاؤ کا گہرا تعلق ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار