ایشیا اردو

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 36، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 11 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار