ایشیا اردو

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ ملک میں 14لاکھ 18 ہزار گیارہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی، 24 گھنٹےکےدوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار