کورونا کی چوتھی لہر مزید 10 جانیں لے گئی، چوبیس گھنٹے میں 475 نئے مریض رجسٹرڈ
ایشیا اردو
کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 728 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 840 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 94، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار 995، بلوچستان میں 33 ہزار 479، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 689 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Leave A Comment