کرونا وائرس: ملک بھر میں یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل قرار
ایشیا اردو
30 سال سے زیادہ عمر کے افراد یکم جنوری سے اپنی مرضی کی کورونا بوسٹرڈوز لگانے کے اہل ہوں گے۔ این سی اوسی نے ویکسینیشن لازمی کرانے کےلیے اقدامات پربھی اتفاق کرلیا۔ این سی او سی اجلاس میں وبائی امراض کے اعدادوشمار، ویکسین کی حکمت عملی اور بیماریوں کے پھیلائو پر تبادل خیال کیا گیا۔اجلاس میں ویکسینیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 13 ہزار 5سو82 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔۔ملک کی 58 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کر لی گئی ہے۔اب تک مجموعی طور پر 14 کروڑ 15 لاکھ 9ہزار3 سو 39 افراد کو ویکیسین لگائی گئی ہے۔ این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اومیکرون وائرس اب تک 95 ممالک میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں اومیکرون کے 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت اومیکرون کا مرکز برطانیہ اور ڈنمارک ہیں،بھارت میں 149 تصدیق شدہ کیس رپورٹ موجود ہیں۔ شہری کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچنے کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوائیں
Leave A Comment