ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلع میں بیوٹیفکیشن پلان پر تیزی سے عمل جاری ہے اس سلسلے میں شہر کے مختلف چوکوں کو اپ گریڈ کرنے اور یادگاریں تعمیر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے وہاڑی روڈ پر واقع بابر چوک کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور پی ایچ اے حکام بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بابر چوک پر یادگار تعمیر کرنے کے منصوبے پر بریفنگ بھی لی
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ شہر اولیاءکی تہذیب کو اجاگر کرنے اور خوبصورتی میں اضافہ کے لیے لینڈ سکیپنگ اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنایا جارہا ہے۔عامر کریم خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مرکزی چوکوں پر قومی ہیروز کی تصاویر اور مذہبی یادگاریں تعمیر کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں کو خوشگوار تبدیلی کا احساس دلایا جا سکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار