ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے پوائنٹ آف سیلز کا دائرہ کار تمام سیکٹرز تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال، لیبارٹریز، ڈاکٹرز، میڈی کیئرز، وکلاء، بیوٹی پارلرز کو پی او ایس سے منسلک کیا جائے گا، ہیلتھ کلب، جم، فٹنس سنٹرز، مساج سنٹرز، اکاؤنٹنٹس کو بھی پی او ایس سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کارگو سروسز، فوٹو گرافرز، گیسٹ ہاؤسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز سے منسلک کیا جائے گا جبکہ ابتدائی مراحل میں ان سب کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک اور پھر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہوا تو ان سیکٹرز پر ٹیکس عائد ہو سکتا ہے، پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والوں کیخلاف انکم ٹیکس کے تحت قانونی کارروائی ہو گی، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت 8 شہروں میں پہلے مرحلے میں رجسٹریشن ہو گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار