ایشیا اردو

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی ماہرین نے تباہ شدہ بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں خیال ظاہر کیا ہے کہ  دوران  پر واز  پائلٹ یا کوئی اور  شخص زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا جس کے بعد  جہاز کارُخ نیچے کی جانب موڑ دیا گیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی نہیں تھی۔
دوسری جانب  امریکی عہدیداروں اور بوئنگ نے  رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔
 یاد رہے کہ 21 مارچ  کو چین کی مقامی  پرواز  29 ہزار فٹ کی بلندی سے پہاڑوں میں جاگری تھی  جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 132 مسافر ہلاک ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار