ماہرین صحت نے شہر میں ڈینگی سے مشابہہ کسی نئے وائرس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامات کے باوجود منفی رپورٹ کے حامل ڈینگی کیسز کئی برسوں سے رپورٹ ہوتے آرہے ہیں۔ عوام خدشات کا شکار نہ ہوں تاہم ڈینگی سے بچاؤ کے طریقے ضرور اختیار کریں ۔
کراچی میں ڈینگی سے مماثلت رکھنے والے نئے وائرس کے حوالے سے ماہرین صحت نے تردید کردی ۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا ہے کہ ایسے کیسز گزشتہ چودہ برسوں سے رپورٹ ہورہے ہیں جن میں علامات تو ڈینگی کی ہیں تاہم مریضوں کی ڈینگی رپورٹ منفی ہے ۔
ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ مکمل بائیولوجیکل اسٹیڈیز کے بغیر اسے نیا وائرس یاویرینٹ قرار دینا قبل از وقت ہے ۔ درجہ حرارت گرتے ہی ڈینگی کی شدت میں کمی متوقع ہے تاہم اس سے قبل عوام مچھروں سے بچاؤکے طریقے لازمی اختیار کریں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار