کراچی: پاکستان میں بالغ افراد تو گزشتہ چودہ برسوں سے ڈینگی میں مبتلا ہوتے رہے ہیں تاہم رواں سال پہلی بار ایک سال سے کم عمر بچوں میں بھی ڈینگی وائرس رپورٹ ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ والدین مچھروں سے تحفظ کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سردیاں آتے ہی ڈینگی کیسز بھی بڑھنے لگے مگر اس بار مہلک وائرس بالغ افراد کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیڑھ دھائی میں پہلی بار ایک سال سے کم عمر بچے بھی موذی وائرس سے متاثر ہورہے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق بچوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کے باعث پلیٹلٹس کی کمی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، والدین مچھروں سے بچائو کے لئے احتتاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے اب تک 4754 کیس رپورٹ کیے گئے جبکہ سندھ بھر میں ڈینگی کے باعث 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار