ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر
ٹیچنگ ہسپتال میں داخل ایک خاتون جاں بحق، ایک میڈیکل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر زونیادرانی کاکرونارزلٹ مثبت آگیا شہر میں خوف وہراس کی فضا، ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی کرونا وباء کے مریضوں کی تعداد آئے روز بڑھنے لگی ہے ڈیرہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں رہنے والے شہری دوبارہ کروناوباء کاشکار ہورہے ہیں اور ان میں سے بیشتر وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا ویکسین لگوائی ہوئی ہے۔جس سے شہر میں بھی خوف وہراس کی کیفیت طاری ہورہی ہے ٹیچنگ ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ کرونا کے سبب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل چاہ ماچھی والا کی  عاشو مائی دم توڑ گئی ہےڈاکٹر خالد تحسین نےمزید بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں اس وقت چار مریض داخل ہیں۔ایک مریض کاکررونا رزلٹ نیگٹو دوکا پازٹیوجبکہ ایک میں کرونا کاخدشہ پایا جارہا ہے اس کے علاوہ گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے 552ٹسیٹ سیمپل لئے گئے۔ 12کے رزلٹ پازیٹو رہے اور540 مریضوں کے رزلٹ نیگٹو آئے۔جبکہ ایک میڈیکل ہاؤس آفیسر ڈاکٹر زونیادرانی جنہوں نے ویکسین کرائی ہوئی تھی انکا بھی کررونا ٹیسٹ پازٹیو نکل آیا۔ ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ سخت احتیاط کی ضرورت ہےحکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری  حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے  قائم رکھیں۔اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار