ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی کرونا وباء کی لہر سر اٹھانے لگی ہے ڈیرہ شہر وگردونواح کے علاقوں میں رہنے والے شہری کرونا سے متاثر ہونے لگے ہیں اور شہر میں بھی خوف وہراس کی کیفیت طاری ہورہی ہے ٹیچنگ ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ کرونا کے سبب ہسپتال میں داخل ایک مریض پندرہ سالہ نوجوان محمد عمر ولد عبد اللطیف دم توڑ گیا ہے  کرونا وارڈ میں کرونا کے خدشہ کے پیش نظر  12 مریضوں کا ایڈمیشن ہوا جن میں سے دو مریضوں نے خود کو ہوم آئسولیٹ کر لیا جبکہ 10مریض زیر علاج ہیں  گزشتہ روز 288 کرونا ٹیسٹ کئے گئے تمام کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ،  شہری حکومتی ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے رکھیں۔اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار