ایشیا اردو

 ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیکنگ کے نظام کو سخت کرتے ہوئے بھر پور چیکنگ جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد کو مخبر نے اطلاع دی کہ ڈبل کیبن ڈالا جو صوبہ بلوچستان سے پنجاب آ رہا ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد سمیت دیگر نفری نے صوبہ بلوچستان سے آنے والے ڈبل کیبن ڈالا کو چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 27 کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ڈالہ میں موجود منشیات سمگلر عالم خان ولد کرم خان قوم کھتران سکنہ رکنی بارکھان کو گرفتار کر کے تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تتفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر چیک پوسٹوں پر چینگ کے نظام کو سخت کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات سمگلرز کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار