ایشیا اردو

کپاس کے کچھ کاشتہ علاقہ جات میں کاشتکاروں کی طرف سے فصل میں مرجھاﺅ اور جھلساﺅ کی علامات ظاہر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو باعث تشویش ہے۔ کپاس کی فصل میں مرجھاﺅ/جھلساﺅ کی بیماری کا بروقت تدارک نہایت ضروری ہے یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معروف ترقی پسند کاشتکار مرحوم فرحت اللہ خان کے میاں چنوں میں واقع اپنے فارم وزٹ کے موقع پر کہی۔ ان کے ساتھ ادارہ ہذا کے زرعی ماہرین،ڈاکٹر محمد نوید افضل،سربراہ شعبہ ایگرانومی، ساجد محمود،سربرا شعبہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور جنید احمد خان ڈاہا ،سائنٹفک آفیسر شعبہ اینٹامالوجی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم فرحت اللہ خان کے بیٹے یوسف اللہ خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ کے ترقی یافتہ کپاس کے کاشتکار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کپاس کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور بارشوں کے بعد فصل پرکپاس کے کیڑے مکوڑوں خاص کر سفید مکھی، گلابی سنڈی، جیسیڈ،تھرپس کے حملہ اور ان کے کنٹرول بارے سفارشات پیش کیں۔کپاس کے کاشتکاروں نے فصل میں مرجھاﺅ /جھلساﺅ پر خاصی تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر زاہد محمودکا کہنا تھا کہ یہ بیما ری پھپھو ندی اور بعض جگہ جراثیمی خطوںکی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ابتدائی علامات میں پودا مرجھانا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری کھیت میں ٹکڑوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے ۔ پودے کے اوپر والے پتے مرجھا جاتے ہیں اور 5سے 6دن کے اندر گر جاتے ہیں ۔ اس بیماری کی شدت کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں نمایا ں کمی ہو سکتی ہے جہاں اس بیماری کا حملہ ہو جائے تو وہاں کپاس کی فصل بری طرح متاثر ہوتی ہے اور کھیت کے کھیت اجڑجاتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ پھپھوندی /فیوزیریم آبپاشی کے بہاﺅ کی سمت پھیلتی ہے جبکہ فیوزیریم پھپھوندی زیادہ نائٹروجن،کھاد اور زیادہ نمدار مٹی میں تیزی سے پھیلتی ہے۔ انہوں نے ملاقات میں موجودکاشتکاروں کومتوقع بارشوں سے پہلے حفظ ماتقدم کے طور پر فصل کو مرجھاﺅاور جھلساﺅ سے بچانے کے لئے کاپر آکسی کلورائیڈ+کسوگامائی سین250)) گرام بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ سپرے کریں اور اس کے ساتھ تھائیو فینیٹ میتھائل400گرام یافوسٹائل ایلیومونیم500گرام یا میٹالگزل+مینکوزپ(300)گرام فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ فلڈ کریں۔ سفید مکھی کے شدید حملہ سے فصل کالا پن کا شکار ہوتو کاشتکارسلفر(80فیصد خالص) 300گرام بحساب100لٹر پانی کے ساتھ سپرے کرنے کی سفارشات پیش کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار