سوڈان میں فوج اور پیراملٹری گروپ کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں جہاں سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ سوڈان سے پاکستان کے شہریوں کا انخلا جاری ہے اور پورٹ سوڈان سے 37 پاکستانیوں کو لے کر بحری جہاز جدہ پہنچ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ جدہ پورٹ پر پاکستانی قونصل جنرل خالد ماجد نے شہریوں کا استقبال کیا اور ہم سعودی عرب کی حکومت کے تعاون اور میزبانی پر مشکور ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے انخلا کا عمل جاری ہے اور سوڈان سے مختلف ممالک کے شہریوں کو لے کر جہاز جدہ پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج سوڈان سے 11 سعودی شہریوں سمیت مجموعی طور پر ایک ہزار 674 افراد کو جدہ منتقل کیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تمام غیرملکی شہریوں کے انخلا کا انتظام سعودی فرمانروا کی ہدایت پر سعودی عرب کر رہا ہے اور اب تک سوڈان سے مجموعی طور پر 2 ہزار 148 افراد کا انخلا ہوچکا ہے، جس میں 114 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار