ایشیا اردو

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام گُل داؤدی جو کے موسم خزاں کا اہم پھول ہے اسکی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر بہا الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے اور مہمان اعزاز رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی  (تمغہ امتیاز) تھے۔ دونوں وائس چانسلرز نے نمائش کا باقاعدہ ا افتتاح کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر منصورا کبر کنڈی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی اس بہترین کاوش کو خوب سراہا اور وائس چانسلر زرعی جامعہ کو مبارکباد ی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہارٹیکلچر اور انکے طلباء کی یہ کاوش قابل ستائش ہے،اور اس بات پر زور دیا کہ شعبہ ہارٹیکلچر مزید محنت کر کے اس شعبے کو آگے لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نمائش میں ایم این ایس زرعی ملتان، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، خواتین یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور، بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے حصہ لیا۔آخر میں چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر تنویر احمد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر کاشف رزاق،ڈاکٹر نذر فرید،ڈاکٹر گلزار، اور ڈاکٹر سمیع اللہ سمیت دیگر فیکلٹی، طلباء طالبات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار