ایشیا اردو

ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ پھولوں کی ویلیو چین میں بہتری لاکر ان کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔ اس مقصد کیلئے محکمہ زراعت نے سرٹیفائیڈ نرسریوں کا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں مختلف نرسریوں کو رجسٹرڈ کیاجا رہا ہے تاکہ پھولوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے زراعت ہاؤس میں اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم پراجیکٹ کے تحت جاری 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی پروگراموں کے انعقاد سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آتا ہے جس سے نہ صرف پھولوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ پھولوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بہتر کاروباری مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس تربیتی ورکشاپ میں شامل زرعی سائنسدانوں کو پھولوں کی نئی اقسام دریافت کرنے کی ہدایت کی جوجاری موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہوں۔سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے پھولوں کی مربوط ویلیو چین بنانے اور سٹاف کو ٹرینڈ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ  پھولوں کی پیداوار اورایکسپورٹ میں اضافہ ہو سکے۔اس 4 روزہ جاری تربیتی ورکشاپ میں اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین، ڈائریکٹر فلوریکلچر ریاض الرحمان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ آف ماڈل فارم کاشف جمشید، نیدر لینڈ سے شامل ایسٹ افریقین میجکل فارم کے سی ای او ڈرک سمیت گلبانی وچمن آرائی سے وابستہ افراد و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور اسناد تقسیم کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار