فیس بک نے اپنا کارپوریٹ نام بدل کر میٹا کر لیا ہے،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہناہے کہ اس تبدیلی کا اطلاق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے انفرادی پلیٹ فارمز کے بجائے صرف ملکیت والی بنیادی کمپنی پر ہو گا۔ اس تبدیلی کا مقصد جہاں کمپنی کی از سر نو برانڈنگ ہے وہیں میٹاورس کی ترقی کی جانب عوام کی توجہ کو بھی مبذول کرانا ہے
فیس بک کے 37 سالہ بانی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ ایک دن فیس بک کو ایک سوشل نیٹ ورک سے زیادہ میٹاورس کمپنی کے طور پر جانیں گے۔ میٹاورس ایک ایسی تکنیک ہے جس کے تحت انسان ڈیجیٹل ورلڈ میں ورچوئلی داخل ہو سکے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار