حکومت پنجاب کوشش کررہی ہےکہ کسان کو ان کی دہلیز پر پانی اور مٹی کے فوری تجزیے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں میں ایم این ایس  یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں ڈیپارٹمنٹ سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز  نے اینگرو فرٹیلائزر کے تعاون سے مٹی اور پانی کے تجزیہ والی اینگروموبائل لیباٹری کا بندوبست کیا جہاں پر پر طلبہ و طالبات کو پانی اور مٹی کے تجزیے عملی ٹریننگ دی گئی۔ سوائل سائنس کے ماہرین نے بتایا کہ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح کسانوں کے مسائل کو ان کے کھیتوں میں  جاکرحل کیا جا سکتا ہے۔  موبائل لیبارٹری سے کسانوں کو اپنے کھیتوں میں بروقت اور متوازن کھادوں کے استعمال میں مدد ملے گی جس سے ان کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔یہ عملی ٹریننگ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی  (تمغ امتیاز)جا معہ زرعیہ ملتان کے اس مشن کی ایک کڑی ہے کہ ہماری یونیورسٹی کا ہر زرعی گریجویٹ ڈگری کے ساتھ ساتھ ایک ہنر مند سائنسدان بھی ہو۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار