کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ بیج کا انتخاب اپنے علاقے کے موسمی حالات کے مطابق کریں اور کاشتکار حضرات کپاس کی کاشت سے پہلے بیج کا اگاﺅ ضرور چیک کریں یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیج کا اگاﺅ پرکھنے کے لئے کاشتکار بیج کی ایک ہی قسم کی لاٹ سے مختلف جگہوں سے تھوڑا تھوڑا بیج لے کر اکٹھا کریں اور اس میں سے تھوڑا سا بیج لے کر 2سے3گھنٹے پانی میں بھگوئیں۔کمرے میں بھیگے ہوئے تولیئے پر بھیگے ہوئے بیج کے سو،سو دانے چاروں جگہوں پررکھ دیں اور بیج کو دوسرے تولئیے سے ڈھانپ دیں ۔نمی برقرار رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے اوپر والے تولئیے پر پانی چھڑکتے رہیں تاکہ تولئیے خشک نہ ہونے پائیں۔ چار دنوں کے بعد اوپر والا تولیا اٹھا کر چاروں جگہوں پر اُگے ہوئے بیجوں کو علحیدہ علحیدہ گن لیں اور اگاﺅ کی اوسط نکال لیں۔ اگر اگاﺅ80فیصد یا زیادہ ہے تو بیج بہت بہتر ہے کم اگاﺅ کی صورت میں بیج کی مقدار اگاﺅ کی کمی کی نسبت سے بڑھالیں اور بیج کا اگاﺅ75فیصد سے کم نہیں ہونا چاہئیے۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار اپنے علاقہ کی نسبت سے بُر اترا بیج استعمال کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار