ایشیا اردو

کسان اتحاد کا دھرناخیابان چوک پر چھٹے روز میں داخل ہو گیا جب کہ حکومت آج ایک بار پھر مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔
اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، دھرنے کے شرکاء نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی دے دی ہے۔
آج مطالبات نہ مانے گئے تو مظاہرین ریڈ زون کی جانب مارچ ہو کریں گے، خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار