راجن پور کے نواحی علاقے فاضلپور میں صبح سویرے ہی کراچی سے ڈی جی خان جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو کچل دیا جس میں 2 سکول کی بچیاں اور ایک خاتون بھی شامل  تھی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی  ہونیوالے افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا جبکہ مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 2 طالبات جن کی عمریں 11 سال اور 14 سال تھیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔واضع رہے کہ طالبات کو ان کا والد سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگئے

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار