ایشیا اردو 

اسلام آباد میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کر دی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں ڈی سی اسلام آباد لکھا کہ اومی کرون کے مریض کی کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔جس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار