ایشیا اردو

ملتان کے نجی ہوٹل میں  پہلی ایگریکلچرل ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ  ابتدائی طور پر تین نقاط کو اجاگر کروں گا ہم سب کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے ایگری کلچرل فنانس میں جتنا حصہ ساؤتھ پنجاب ملتان کو ملنا چاہیئے وہ نہیں مل رہا ساوتھ پنجاب کے 13 اضلاع پورے پنجاب کا 40 فیصد حصہ ہیں جہاں کسانوں کو بینکوں سے قرضہ نہیں جا رہا وہاں کیا بہتری لائی جا سکتی وہاں اسٹیٹ بنک اور دیگر بینکوں کے ساتھ مل  کر فنانسنگ کے سسٹم بہتر بنارہے ہیں   پہلے جہاں فنانس کم مل رہا تھا اب وہاں بہتری آئے گی زرعی فنانس میں گزشتہ سال زرعی سکیٹر میں  1365 ارب روپے کی ڈسپرسمنٹ ہوئی ہے سال کے شروع میں جو ٹارگٹ دیا تھا وہ 1800 ارب کا تھا ہر صوبے میں ایک چمپین بینک ہوگا ، جو ہم متعین کریں گے وہ بہتر انداز میں فنانسنگ کرے گا ان چمپین بینک میں ہیلپ ڈیسک ہوگا جو کسانوں کو فنانسنگ میں مدد فراہم کرے گا ، ایگری کلچر سیکٹر میں کس طرح فنانس پڑھانا ہے اس کے اقدامات کیے جارہے ہیں بینکوں سے ہاؤسنگ کے لیے فنانس بہت مشکل کام ہے ، وہ آسان کریں گے حکومت پاکستان نے میرا پاکستان میرا گھر سے بہت لوگ مستفید ہوئے ،  پانچ مرلہ گھر کے لیے بینکوں نے سو ارب روپے سے زائد اپرو ہوئے اور 31 ارب لوگوں کو جاری ہوچکے ہیں یہ بہت اہم سکیم ہے جس سے لوگوں کو اپنی چھت میسر آرہی ہے اسٹیٹ بینک کا رول مانیٹرنگ کا ہے ، تاکہ لوگوں کو احساس ہوگا بینک مالی طور پر مضبوط ہیں

فوٹو بائے امتیاز خان

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار