کے برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ پر دستیاب ہو گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اس نئے پاسپورٹ کو پبلک نہیں کیا گیا تھا تاہم ایک قانونی فرم نے اسے جاری کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے کلاینٹ کا تھا، جو 2015 سے اس پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے رہا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ تمام افراد کی آزادی، وقار اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جون میں اس معاملے پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس سے قبل پاسپورٹ پر اپنے برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات کے علاوہ کسی جنس کا انتخاب کرنے کے لیے امریکیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ درکار ہوتا تھا۔
لندن کے ایک ادارے کے مطابق کم از کم 11 مزید ممالک میں ان افراد کے لیے پاسپورٹ پر ’ایکس‘ یا ’ادر‘ کا آپشن ہوتا ہے جو اپنی شناخت مرد یا عورت کے طور پر نہیں کرنا چاہتے۔ ان ممالک میں کینیڈا، جرمنی، آرجنٹینا، انڈیا، نیپال اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار