غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم نہ رک سکے ،ایک دن میں مزید 117 فلسطینی شہید کردیئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں گھروں پر بمباری کی جس سے مکین 25 فلسطینی شہید کردیئے، اسرائیل کی طرف سے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 28 ہزار 64 فلسطینی شہید، 67 ہزار 611 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
صیہونی فوج نے العمل ہسپتال میں بربریت جاری رکھتے ہوئے مریضوں اور عملے کو یرغمال بنالیا، جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب سفاک فوج نے محفوظ قرار دیے جانے والے سرحدی علاقے رفح پر زمینی حملہ کرنے کا منصوبہ بنالیا اور رفح سے لاکھوں شہریوں کو فوری انخلا کا حکم بھی دے دیا، رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے خبردار کیا کہ رفح میں اسرائیلی جارحیت ایک ناقابل بیان انسانی تباہی اور مصر کے ساتھ شدید کشیدگی کا باعث بنے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار