ملتان وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے مالی معاملات کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے جا رہی ہے اور گزشتہ 9ماہ سے تنخواہوں اور پنشن سے محروم پی سی سی سی کے ملازمین کوبہت جلد خوشخبری ملے گی۔ یہ بات نائب صدر پی سی سی سی اعجاز احمد باجوہ نے سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں احتجاجی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ملازمین کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہے اوروزارت فوڈ سیکورٹی پی سی سی سی کے مالی و انتظامی مسائل کے پائیدار حل کے لئے مختلف آپشنز پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور ماہ رمضان سے پہلے پی سی سی سی ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ۔بعد ازاں نائب صدر پی سی سی سی اعجاز احمد باجوہ نے ادارہ ہذا کے آفیسران اور دیگر جملہ ملازمین کے ساتھ الگ الگ دو ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے ملازمین کے فرداََ فرداََ مسائل کو سنے اور انہیں حل کرنے کے لئے یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوں نے پی سی سی سی کے ایڈمن اسٹاف کو حکم جاری کیا کہ وہ فوری طور پر سربراہ شعبہ پلانٹ فزیالوجی ڈاکٹر فیاض احمد کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کافی سالوں سے ترقیوں سے محروم آفیسران کے لئے ڈاکیومینٹیشن تیار کرکے انہیں جلد از جلد بھجوائیں۔اس موقع پر ایپکا یونٹ پی سی سی سی تنویر عباس نے نائب صدر پی سی سی سی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نائب صدر پی سی سی سی کے حکم پر احتجاجی دھرنا ختم کرنے سے متعلق ایپکا یونٹ کے باقی عہدیداران سے باہمی مشاورت سے فیصلہ کرکے جلد اعلان کرنے کا انہیں کہاگیا۔ اپنے وزٹ کے دوران نائب صدر پی سی سی سی اعجاز احمد باجوہ نے سی سی آر آئی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ادارہ ہذا کے زرعی سائنس دانوں اور ملازمین کی کپاس کی تحقیق و ترقی بارے خدمات کو کافی سراہا۔آخر میں ادارہ ہذا کے سینئر ترین زرعی سائنسدان و سربراہ شعبہ ایگرانومی ڈاکٹر محمد نوید افضل نے نائب صدر پی سی سی سی کا ادارہ ہذا کا وزٹ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ نائب صدر پی سی سی سی اعجاز احمد باجوہ کی سربراہی میں پی سی سی سی کے مالی و انتظامی امور کے ساتھ ساتھ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروگراموں میں بھی بہت جلد بہتری نظر آئے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار