مانٹرنگ ڈیسک 

 کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت ہی مستعفی ہوگئی۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ مشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔
شیخ صباح حکمران الصباح خاندان کے رکن اور 2019 کے اواخر سے وزیر اعظم ہیں کو کابینہ کے سربراہ کے طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر تنقید کرتے نظر آتےہیں۔
کویت نے اپنی اسمبلی کو دیگر خلیجی ریاستوں میں ملتے جلتے اداروں کے مقابلے میں زیادہ اثر و رسوخ دیا ہے، جس میں قانون پاس کرنے اور بلاک کرنے، وزراء سے سوال کرنے اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار شامل ہے۔
کویت میں سیاسی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر کابینہ میں ردوبدل یا پارلیمنٹ کی تحلیل کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
فروری میں دفاع اور داخلہ کے وزراء نے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان سے دیگر وزرا کی جانب سے مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار