ایشیا اردو

کپاس کی زیادہ پیداوارملکی معیشت کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس مرحلہ پر کپاس کے کاشتکاروں کی صاف چنائی و دیگر اُمور پر راہنمائی کرنے کے ساتھ آئندہ فصل کے لئے بیج و دیگر زرعی مداخل کے انتظام کی بہترپلاننگ کی جائے یہ بات صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاؤس لاہور میں کپاس کی موجودہ صورتحال اور آئند ہ فصل سے متعلق لائحہ عمل کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے بتایا کہ امسال صوبہ پنجاب میں 36لاکھ70 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی جس سے اب تک57لاکھ گانٹھ کا حصول ہوا ہے۔سیلاب و قدرتی آفات کے باعث کپاس کے زیر کاشت2 لاکھ35ہزار ایکڑ رقبہ کو نقصان ہوا۔امسال کپاس کی فصل صوبہ پنجاب میں 16 فیصد زیادہ رقبہ پر کاشت ہوئی جس سے 17 من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ہوگا جبکہ گزشتہ برس19 من فی ایکڑ کپاس کا حصول ہوا تھا۔وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کے کپاس کی فصل پر کیڑوں و بیماریوں کے حملہ سے متعلق استفسارپر بتایا کہ امسال کپاس کی فصل پر آرمی ورم کا حملہ نسبتاً کم ہوا ہے جبکہ سفیدمکھی،گلابی سنڈی و دیگر کیڑوں کا حملہ بھی گزشتہ سال کی نسبت کم رہا ہے کیونکہ آئی پی ایم پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا اور بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔اس پر صوبائی وزیر نے آئی پی ایم ٹیکنالوجی کے موجودہ کپاس کی فصل پر نتائج کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع  پروزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی آئندہ فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔ہمارے ملک میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجوہات میں سے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کے معیاری بیج کا استعمال نہ ہونا شامل ہے۔اس کے علاوہ وزیر زراعت نے میڈیا وینز کے ذریعے کپاس کے کاشتکاروں کو شام6 بجے کے بعد جدید توسیعی سروسز و آگاہی پروگرام کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ) محمدنواز خان میکن،ڈائریکٹر جنرل زراعت(پیسٹ وارننگ) رانا محمدفقیر احمد،ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران و اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار