جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رواں رمضان میں ایک روزہ چھوڑنے کا فدیہ 330 روپے ادا کیا جائے۔
 ڈاکٹر راغب کا کہنا ہے کہ کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلایاجائے، اس سال فدیہ صوم گندم کے حساب سے 330 روپےفی کس ہے، اسی طرح جواستعمال کرنیوالوں کو 1075 روپے، کھجورکے حساب سے 2300 روپے،کشمش کے حساب سے 3100 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 4600 روپے ہوگا، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 9900 روپے بنتا ہے ۔ جو کے حساب سے 32350 روپے، کھجورکے حساب سے 69000 روپے، کشمش کے حساب سے93000 روپے اورمنقیٰ کے حساب سے 13800روپے اداکرنا ہوگا،جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت، چھوٹے اور بڑے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار