ایشیا اردو

سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر) اسد اللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی خصوصی شرکت
12 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے70 غیر ملکی وفود اور2 ہزار سے زائد ترقی پسند کاشتکاروں کی نمائش میں شرکت پاکستان ایگری ایکسپو2022 زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی:وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری .پاکستان ایگری ایکسپو2022 زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گی۔موجودہ حکومت زرعی شعبہ کوعالمی سطح پر مارکیٹ ڈریون سٹریٹجی کے مطابق بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہو سکے اور ہمارے کاشتکار بھائیوں کو بھرپور منافع ملے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری نے آج ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں دو روزہ زرعی نمائش " پاکستان ایگری ایکسپو2022 "کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجودہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے53 ارب19 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس میں سے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے 3 ارب65 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔یہ نمائش پاکستانی زرعی مصنوعات اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی جس سے ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگااور یہ نمائش برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر) اسد اللہ خان نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب نے پاکستانی زرعی مصنوعات کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے لئے اس نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے150 سٹالزلگائے ہوئے ہیں جبکہ 12مختلف ممالک سے70غیر ملکی وفود اورقریباً 2ہزار سے کاشتکاروں اس نمائش میں شریک ہیں۔پاکستان ایگری ایکسپو2022 میں بہتر کاروباری روابط کے لئے بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے مواقع بھی موجود ہیں۔ اس نمائش سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوگا جس سے ہماری برآمدات بڑھیں گی اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ  اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی سات نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15 ممالک سے100 وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں 10.2 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ پاکستان ایگری ایکسپو2022 کی افتتاحی تقریب میں اسپشل سیکرٹری زراعت(مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) شریں ناز،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)ڈاکٹر انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) ملک محمد اکرم اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس نمائش میں کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔یہ دو روزہ نمائش کل تک جاری رہے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار