راجہ پرویز اقبال

محسنِ اردو اور عالمی شہرت یافتہ کتاب رواں دواں کے مصنف پیر عبدالخالق حسنات نے الحاج خالد حسنین خالد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا نعت خوانی کی دنیا کا وہ آفتاب غروب ہو گیا جس کی ضیاء پاشیوں نے ہزاروں تاریک دلوں کو منورکیا تھا اور وہ چراغ گُل ہوگیا ہے جس نے اس دھرتی کے گوشے گوشے میں راہِ عشق کی نشاندہی کی تھی۔ محسنِ اردو پیر عبدالخالق حسنات نے مزید کہا کہ یوں تو اس دنیا میں بڑے بڑے شہرت والے حکومت والے اقتدار والے آئے مگر ضروری نہیں کہ زمین ان کے وجود سے خوش ہو بعض لوگ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو زمین پناہ مانگتی ہے کہ ایسے برے آدمی کے پاؤں پھر نہ مجھ پر پڑیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب زمین پر قدم رکھتے ہیں تو زمین اُن کے قدموں کو چومتی ہے اور خواہش کرتی ہے کہ یہ اللہ کا نیک بندہ پھر بھی کبھی گزرے الحاج خالد حسنین خالد اُس ہستی کا نام ہے جن کے ہر ہر لفظ سے اخلاص ٹپکتا تھا-

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار