.کہوٹہ/ راجہ پرویز اقبال
ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چار سالہ بی ایس یونیورسٹی پروگرام شروع کا این او سی جاری کردیا گیا،
یہ اقدام کہوٹہ میں کوہسار یونیورسٹی کا سٹڈی سنٹر/کیمپس  بننے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے.
اس موقع پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں یونیورسٹی بی ایس کے پروگرام کے اجراء سے علاقے کے طلباء وطالبات کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور پی ٹی آئی گورنمنٹ کی تعلیم دوستی اور موجودہ نمائندوں کی الیکشن کمپین کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے.
علاوہ ازیں کوہسار یونیورسٹی کی فنڈنگ سے 240 ملین روپے سے کہوٹہ مِیں الگ الگ گرلز اور بوائز ڈگری بلاکس  تعمیر کیلئے فنڈنگ منظوری کے مراحل میں ہے. انشاءاللہ جلد ٹینڈرز جاری ہونگے.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار