جشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نڑھ میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں آٹھ سے زائد سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ، چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی, تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد نے مقابلہ حسن نعت میں خصوصی شرکت کی اور پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات وٹرافیاں تقسیم کیے گئے،جبکہ چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد و دیگر مہمانوں کو عزازی شیلڈ پیش کی

کہوٹہ/راجہ پرویز اقبال

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار