آئی جی نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق، ڈی آئی جی/زونل کمانڈر فدا حسین مستوئی کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر/ایس پی رانا سرفراز کی ہدایت پر ملتان سکھر موٹروے M-5 پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے اور غیر قانونی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اتروائی جارہی ہیں اور جرمانہ کیا جا رہا ہے۔ سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز نے بتایا کہ جاری کردہ مہم کا مقصد جرائم کی روک تھام ہے غیر قانونی اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جا رہا ہے اور موٹروے سے آؤٹ کیا جارہاہے۔۔ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر مسرور علی نے تمام بریفنگ آفیسران کو ہدایات دی کہ جس گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹ ہوں اسے مکمل بریف کریں اور اسے فوراً اتروائیں۔ ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر نے مزید بتایا کہ موٹروے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن '130' یا سمارٹ فون ایپلی کیشن 'ہمسفر ایپ' سے مدد لی جا سکتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار