ایشیا اردو

میرٹ لسٹ آویزاں ہونے کے بعد ملتان سمیت صوبے بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی ہدایت پر طلباء وطالبات کی راہنمائی کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے کاؤنٹرز قائم کیے گئے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سہولیات کا جائزہ لینے کے خود استقبالیہ کیمپ پہنچ گئے اور تعینات عملے کو آنے والے طلباء وطالبات کی آسانی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار