ایشیا اردو

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) عطاٗ اللہ تارڑ،ایم این اے عبدالرحمان خان کانجو،ایم پی اے رانا سلیم حنیف،سعد کانجو،شیخ آصف قریشی،مسلم لیگ (ن) کے گرفتار کارکنان سے تھانہ سٹی خانیوال میں ملاقات کی،خانیوال کی عوام نے سر فخر سے بلند کر دیا ہم اپنی جیت میاں نواز شریف میاں شہباز شریف،حمزہ شہبازاور ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے والے کا رکنان کے نام کرتے ہیں حلقہ کی عوام نے جس محبت و عزت سے نوازا سے کبھی فراموش نہیں کر سکتے‘ہم نے الیکشن ریاستی جبر اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کے خلاف لڑاہمیں ہرانے کے لئے ظلم اور دھونس کی بد ترین مثالیں قائم کی گئیں کارکنان پر قاتلانہ حملے کروائے گئے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا لیکن الحمد للہ میاں نواز شریف کے سپاہی سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہے۔ ایک شیر، تین شکار مہنگائی، نااہلی، اور لوٹ مار، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن  کے عطاٗ اللہ تارڑ،ایم این اے عبدالرحمان خان کانجو نے کہا میاں نواز شریف میاں شہباز شریف حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف ہی قوم کے نجات دہندہ ہمدرد لیڈرز ہیں خانیوال میاں نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار