پولیس تھانہ شاہ شمس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر نائچ ولد رستم علی قوم نائچ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی
گرفتار ملزم رنگیل پور کا رہائشی ہے ملزم سے 1580 گرام چرس برآمد کی گئی پولیس نے ملزم کو تھانہ شاہ شمس کے علاقے پل بھنڈی کی جانب پیدل چرس لے جاتے ہوئے گرفتار کیا ملزم کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے
ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی ممتازآباد حفیظ الرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہ شمس سب انسپکٹر اللہ بخش نے ٹی ایس آئی یونس گل اور تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

رپورٹ 

چوہدری عبدالقیوم 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار