ایشیا اردو

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا کبیروالا میں 15کروڑ کی لاگت سے سیوریج پروجیکٹ پر ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں ڈرین واٹر ٹینک، ٹف ٹائلز اور دیگر ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جارہا ہے۔ بدھوانہ کے علاقے میں تین لاک سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
    سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے ان خیالات کا اظہار کبیروالا کے علاقے بدھوانہ میں سیوریج پروجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایکسیئن اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجو د تھے۔ جاوید محمود اختر نے مزید کہا کہ کبیروالا کے شہری بڑی تعداد میں مستفید ہوں گے۔ترقیاتی کام 70فیصد سے زائد مکمل ہو چکے ہیں۔مزید کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاکہ اگلے مالی سال میں مزید منصوبوں کو شروع کیا جاسکے۔آفیسران کو فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار