ایشیا اردو

 

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر انتظامیہ کی جانب سے مدنی پارک کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پی ایچ اے نے نئے جھولے،جاگنگ ٹریک اور گرین بیلٹس کو دیدہ زیب بنادیا ہے جس سے پارک کی دلکشی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز مدنی پارک اپ گریڈیشن کی انسپکشن کی اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے منصوبے پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مدنی پارک میں سپیشل بچوں کا پلے ایریا مثالی بنائیں گے جبکہ پارک کی لینڈ سکیپنگ اور سٹنگ ایریاز کو جدید معیار کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مدنی چوک فلائی اوور کی تعمیر کے بعد پارک کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ پارک کو خوبصورت بنانے کیلئے دیدہ زیب لائٹنگ لگانے کا حکم بھی دیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار