بھارت میں مفت میں گول گپے نہ دینے پر ٹھیلے والے کو قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کان پور شہر میں پیش آیا جہاں گول گپے بیچنے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کان پور کے علاقے چکری میں 40 سالہ پریم چندرا گول گپے کا ٹھیلہ لگاتا تھا، رات کو گھر واپسی کے وقت علاقے کے کچھ غنڈوں نے پریم چندرا سے مفت میں گول گپے مانگے جسے پریم نے دینے سے انکار کیا، پریم کے انکار کرنے پر غنڈے طیش میں آگئے اور اسے بری طرح پیٹا۔
علاقے میں شور شرابا ہونے پر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے اور غنڈوں سے پریم کو بچایا، شہری کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کو مردہ قرار دیدیا۔
پولیس کے مطابق چکری تھانے میں واردات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار