ایشیا اردو

پھولنگر کے نواحی علاقہ گھمن کے کی رہائشی 8سالہ کمسن بچی مصباح کو 4ماہ قبل گھریلو ملازمہ رکھنے کےلیے عثمان نامی ملزم جو کنال سوسائٹی گوجرانوالا کا رہائشی ہے 3ہزار ماہوار تنخواہ پر اپنے ساتھ لے گیا اور آج بچی کے والدین کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی شدید بیمار ہے اور والدین لاہور ہسپتال آجائیں جہاں پہنچنے پر بتایا گیا کہ بچی دم توڑ گئی ہے بچی پر کمبل ڈال کر اسے بذریعہ ایمبولینس اہل خانہ کے گھر پہنچایا گیا والدہ کا کہنا ہے کہ جب اس نے کمبل ہٹا کردیکھا تو بچی کے پیٹ اور کمر پر استری سے جلانے کے نشانات پائے گئے اور چھری سے جسم کے مختلف حصوں کو بے دردی سے کاٹا گیا, ترجمان قصور پولیس کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے حکم پر تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے,
 مظلوم  خاندان نے وزیراعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار