اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر عدالت کو آگاہ کئے ایمان مزاری کی کسی کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت عالیہ میں ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لئے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا، پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس نمٹا رہے ہیں، کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی تھانہ بہارہ کہو کے کیس میں ہفتے کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار